۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج عوام جس  بحران اور مشکلات کا شکار ہیں حکمرانوں کے سیاست کو اپنی ذات اور کرسی کو بچانے  کے لیے استعمال کرنے کا نتیجہ ہے ۔ ہمیں ایسے حکمرانوں کا ووٹ کے ذریعہ احتساب کرنا چاہئے۔ جمہوریت کے نام پر ملک پاکستان میں عوام کو بےوقوف بنا کر ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور ممتاز مذہبی اسکالر و امام جمعہ ملبورن علامہ اشفاق وحیدی نے بین الاقوامی صحافیوں اور ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: آج ایک ایسی دیانتدار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو عوامی مسائل کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کر سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: دہشتگردی، مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اشفاق وحیدی نے کہا کہ اسرائیل کے آئے روز حملے کھلم کھلا دہشتگردی ہیں۔ اس پر اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کو روکنے کے لیے آواز بلند کر کے کے عملی اقدامات کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .